جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی میں غلط تاریخ بیان کرنے پر تنقید، سوناکشی سنہا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں غلط تاریخ بیان کرنے پر شدید تنقید نے معروف بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو خاموشی توڑنے پر مجبور کر دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے کہ ’ہیرا منڈی‘ میں غلط انداز میں تاریخ کو بیان کیا گیا جس پر اب سوناکشی سنہا کا ردعمل سامنے آگیا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے ویب سیریز کی کہانی کو افسانوی قرار دیا۔

- Advertisement -

سیریز میں فریدن کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا نے کہا کہ ہم نے کب کہا تھا کہ اس میں حقیقی تاریخ بیان کی جائے گی، ہیرا منڈی لاہور میں موجود ایک مقام ہے لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم اس کی تاریخ میں جائیں گے، سنجے لیلا بھنسالی ایک فنکار ہیں جنہوں نے آپ کو ایک فرضی دنیا دکھائی۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ ویب سریز افسانوی ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے ہیرا منڈی کے ساتھ ہمیں ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے جیسا ہم دوسری فلموں کے ساتھ کرتے ہیں اور لطف اندورز ہوتے ہیں۔

نیٹ فلکس پر موجود سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ویب سیریز میں سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کو غیر متاثر کُن اداکاری کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ’عالم زیب‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں