ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سوناکشی سنہا نے ایک اور ٹرولر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

 بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر کے درمیان طلاق کی پیشگوئی کرنے والے ٹرولر کو اداکارہ نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے سخت رویے اور جرات مندانہ شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، گزشتہ سال وہ ایک نجی تقریب میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنی۔

اداکارہ بین المذاہب شادی کے بعد سے کئی آن لائن ٹرولز کا نشانہ بنی ہیں، تاہم سوناکشی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی نفرت برداشت نہیں کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ کی تصویر پر ایک شخص نے لکھا کہ آپ کی طلاق آپ کے بہت قریب ہے جس پر سوناکشی نے غصے میں بھڑکتا ہوا جواب دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmygalaxy (@filmygalaxy)

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ سوناکشی سنہا نے جواب میں لکھا کہ’ پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ۔’

اس کمنٹ سے قبل سوشل میڈیا پوسٹ پر سنی کمار نامی شخص نے ظہیر اقبال کو بظاہر تضحیک کا نشانہ بنایا اور انھیں پاگل کہا تھا جس پر ان کی اہلیہ سوناکشی سنہا بھڑک اٹھیں اور اسے اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے بے روزگار بھی کہہ ڈالا تھا۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "امید نہیں تھی اس پاگل سے شادی کروگی” اس پر سوناکشی سنہا غصے میں آگئیں، انھوں نے سنی کمار کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "اے تو ہے کون جو تیری امید سے اپنی لائف جیوں؟، بے روزگار بھاگ یہاں سے”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں