اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

تصاویر: سوناکشی سنہا کو میکے کی یاد ستانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کو شادی کے دو ہفتوں بعد ہی میکے کی یاد ستانے لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکسی سنہا نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والدین کے ہمراہ شادی کی ان دیکھی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا۔ بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ شادی میں ماں رونے لگی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ میں نے والدہ کو کہا تھا کہ فکر مت کریں کیونکہ جوہو سے باندرہ 25 منٹ کا راستہ ہے، آج میں گھر والوں کو کچھ زیادہ یاد کر رہی ہوں، امید ہے وہاں آج اتوار کے روز سندھی کڑی بنی ہوگی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

بالی وڈ اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ جلد ملاقات ہوگی۔

سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا کہ یہ حقیقت ہے میری زندگی میں واقعی کچھ بھی نہیں بدلا ہے سوائے اس کے کہ مجھے اب اپنے بہترین دوست کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ اور یہ سب سے زیادہ مزے کی بات ہے میرے لیے، اس کے علاوہ، سب کچھ معمول جیسا ہے، زندگی بہت اچھی ہے، ظہیر بہت پیارا ہے، میں ایک خوش قسمت لڑکی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں