اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے‘ سوناکشی سے شادی کے بعد ظہیر اقبال نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی ویڈیو پر شوہر ظہیر اقبال کے کمنٹ نے سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ میک اپ کر رہی ہیں اور شادی کے بعد ڈیٹ نائٹ کے لیے تیار ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

- Advertisement -

اداکارہ کی اس ویڈیو کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے وہی ان کے شوہر اداکار ظہیر اقبال نے بھی دلچسپ کمنٹ کیا ہے۔

ظہیر اقبال نے پہلے کمنٹ میں لکھا کہ ’میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے مائی لارڈ‘ دوسرے کمنٹ میں انہوں نے لکھا، ‘اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے، آپ ہمیشہ  مجھ سے پہلے تیار ہوجاتی ہیں۔ یہ چیٹنگ ہے‘ اس کے ساتھ انہوں نے ہنسنے والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اچانک اعلان کرکے مداحوں کو دنگ کردیا وہیں 23 جون کو سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کو رجسٹرڈ کرکے سوناکشی اور ظہیر نے اپنی خوبصورت ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔

سونا کشی اور ظہیر اقبال کی اس شادی میں سنہا خاندان سمیت انڈسٹری سے کئی لوگوں نے شرکت کی لیکن دلہنیا کے دونوں بھائی لو سنہا اور کش سنہا اس شادی میں کہیں نظر نہ آئے۔

23 جون کی شب کو ہی اس جوڑے کی شادی کی خوشی میں شاندار استقبالیہ منعقد کیا گیا جس میں نہ صرف مہمانوں نے جم کر جشن منایا بلکہ نوبیاہتا دلہن اور دولہا کے پرجوش رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دکھائی دیں۔

سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ای ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظہیر سے شادی کرنا انہیں گھر لوٹنے جیسا لگتا ہے، کیونکہ اب انہیں ظہیر کے ساتھ زیادہ معیاری وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں