بالی ووڈ انڈسٹری کا معروف نوبیاہتا جوڑا، اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو ’گرین فلیگ‘ کا لقب دے دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی 7 سالہ محبت ظہیر اقبال سے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کرلی، دونوں نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کو رجسٹرڈ کرکے نئے باب کا آغاز کرلیا۔
View this post on Instagram
شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سوناکشی اور ظہیر ایک خوشگوار زندگی کا آغاز کرچکے ہیں، سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر کیساتھ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
جس میں اداکارہ کو اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ ایک شاپنگ مال کے اندر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں گرے شرٹ اور بلیک جینز میں ملبوس ظہیر کے ہاتھ میں سوناکشی کے سینڈل کو دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوناکشی نے خوبصورت ویڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ ’جب آپ نے ’’گرین فلیگ ‘‘سے شادی کی ہو‘، ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کو ٹیگ بھی کردیا۔
خیال رہے کہ ریلیشن شپ میں گرین فلیگ ایک ایسی اصطلاح ہے جو رومانوی رشتے میں زبردست مطابقت اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔