جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سوناکشی سنہا دبنگ3 میں بھی سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’’ دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے جن اداکارؤں کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا ان میں اداکارہ سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دبنگ تیسرے سیکوئل ’’دبنگ 3‘‘ میں ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

sona-3

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’دبنگ‘‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور فلم کے سیکوئل ’’ دبنگ 2‘‘ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

sona-1

فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے بھی سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہہوگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سوناکشی سہنا کے درمیان ناراضی کے باعث انھیں فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر انہیں فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

sona-2

خیال رہے کہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے گزشتہ دنوں فلم ’’دبنگ 3‘‘بنانے کا اعلان کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج کل ٹی وی شو بگ باس سیزن 10 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس کے بعد وہ کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کریں گے جبکہ سونا کشی سنہا کو اپنی فلم اقیرہ اور فورس 2 کے ریلیز ہونے کا انتظار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں