بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریب میں ان کے دونوں بھائی شریک نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شتروگھن سنہا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوست شریک ہوئے۔

- Advertisement -

شادی کی پروقار تقریب میں بھارتی اداکارہ سوناکشی کے والدین تو شریک ہوئے مگر ان کے دونوں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

جب ان کے بھائی لو سنہا سے انکی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ معلوم کی گئی تو انہوں نے اس کی تصدیق کی لیکن وجوہات بتانے کیلیے وقت مانگ لیا اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیں،اس حوالے سے آگاہ کردیں گے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کی تاریخ 23 جون کیوں رکھی؟

سوناکشی سنہا کے قریبی دوست ثاقب سلیم نے بھائیوں کی غیر موجودگی میں بھائیوں کے فرائض ادا کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں