بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سونم باجوہ کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ آئندہ سال اسکرین پر نامور اداکار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونم باجوہ کو فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کی ایکشن سے بھرپور فرنچائز ’باغی 4‘ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا اور اب وہ اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

فلمسازوں نے اداکارہ کی کاسٹ میں شمولیت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ پوسٹ شیئر کی گئی کہ ’ہاؤس فل یونیورس کے قہقہوں سے لے کر ایکشن سے بھرپور باغی یونیورس تک، سونم باجوہ شو کو چرانے کیلیے آگئیں۔ ان کو باغی 4 میں خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ ہاؤس فل 5 کے بعد سونم باجوہ ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ دوسری مرتبہ کام کریں گی۔ کاسٹنگ کے اعلان نے اداکارہ کے مداحوں کو پرجوش کر دیا جو اب سوچ رہے ہیں کہ کیا وہ انہیں ایکشن سے بھرپور اوتار میں دیکھ سکیں گے؟

اے ہرشا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’باغی 4‘ نے بہترین ایکشن فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ فلم سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ایکشن کی صنف کو مزید جرات مندانہ اور سنسنی خیز سطح پر لے جائے گی۔

چند روز قبل فلمسازوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹائیگر شروف کو وحشیانہ اوتار میں دکھایا تھا۔ وہ ہاتھ میں تلوار لیے خون میں لت پت دکھائی نظر آ رہے تھے۔۔

ایکشن سے بھرپور فلم میں سُپر اسٹار سنجے دت بھی منفی کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں سنجے دت کا فلم کا پہلا لُک جاری کیا گیا جس میں وہ تخت پر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے اور ان کے کپڑوں پر خون کے نشانات واضح تھے۔

’باغی 4‘ کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے اور فلم 5 ستمبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں