تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سونم کپور شادی کے 4 سال بعد ماں بن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں شادی کے چار سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو ماں بننے کی خوش خبری دی جسے سن کر فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سونم کپور نے انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا: ’ہم اپنے خوبصورت بیٹے کو اس دنیا میں کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز، دوستوں اور فیملی کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمیں والدین بننے کے سفر میں سپورٹ کیا‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا: ’یہ تو ابھی شروعات ہے، مگر ہم جانتے ہیں کہ اب ہماری زندگی مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی ہے‘۔

سونم کپور کی انسٹا گرام اسٹوری کو اداکارہ نیتو کپور نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور دونوں کو والدین بننے پر مبارکباد پیش کی۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی سال 2018 میں 8 مئی کو ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ جوڑی نے رواں سال مارچ میں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر مداحوں کو سنائی تھی۔

اداکارہ آئندہ شوم مکھیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بلائنڈ‘ میں نظر آئیں گی۔ اس میں پورب کوہلی، ونے پاٹھک اور للیٹ دوبے بھی اداکاری کے جلوے بکھیریں گے۔ فلم کی رواں سال ریلیز متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -