جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کی جانب سے پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا مختصر سا کمنٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

فواد خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھرپور ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے لیکن انہوں نے پوسٹ میں تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ ہاں، اداکار نے کیپشن میں ’COMING SOON‘ ضرور لکھا ہے جس سے مداحوں کی جستجو بڑھ گئی۔

جہاں سُپر اسٹار کے فینز نے پوسٹ پر تبصرے کیے وہیں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’فواد خان اسکرین پر ہمیشہ جادو چلاتے ہیں۔ جلد ہی فواد اور ان کی اہلیہ صدف سے ملاقات ہوگی۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: بھارتی اداکارہ کا فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

یاد رہے کہ فواد خان اور سونم کپور نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خوبصورت‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔ اداکارہ کے حالیہ کمنٹ کا مداحوں نے یہی مطلب نکالا ہے کہ دونوں بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ سونم باجوہ کے انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا تھا جس میں وہ فواد خان سے اپنی محبت کا اعتراف کر رہی تھیں۔

انٹرویو میں میزبان کے پوچھنے پر اداکارہ نے نام لیے بغیر اپنے پاکستانی کرش کے بارے میں بتایا تھا۔ جب میزبان نے درخواست کی کہ نام بتائیں تو انہوں نے کہا تھا کہ ’بس ہے کوئی مگر میں نام نہیں لے سکتی۔‘

میزبان کے بار بار دریافت کرنے پر وہ نہ رہ سکیں اور فواد خان کا نام لے لیا۔ سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔‘

فواد خان کی پوسٹ پر سونم کپور کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں