تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونم کپور کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے لے اڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو ان کے گھر سے کروڑوں کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کےشوہر آنند آہوجا کے نئی دہلی میں واقع اپارٹمنٹ میں فروری میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈکیتی کے دوران تقریباً ایک کروڑ 41 لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی، سونم کپور کی ساس نے ڈکیتی کے خلاف تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے اور ان کے اسٹاف سے اس معاملے پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس اپارٹمنٹ میں سونم کپور کے سسر ہریش آہوجا، ساس پریا آہو جا اور آنند کی دادی سرلا آہوجا رہائش پزیر ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس 25 ملازمین، 9 کیر ٹیکرز، ڈرائیورز اور دیگر ملازمین سے باز پرس کررہی ہے۔

پولیس میں درج کی جانے والی شکایت میں سرلا آہوجا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں چوری کا علم 11 فروری کو اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنے زیورات کے ڈبے اور نقدی وغیرہ الماری میں چیک کیے۔

واضح رہے کہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں دونوں بہت جلد پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں، دونوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -