تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونم کپور کے سسر کیساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کے سسر ہریش آہوجا کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا ہے۔

بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ہیڈکوارٹر) نتیش اگروال نے ایک پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ حکومت برآمد کرنے والی کمپنیوں کو ROSCTL لائسنس کی شکل میں کچھ مراعات دیتی ہے جس میں انہیں ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی میں کچھ رعایت مل جاتی ہے۔

ڈی سی پی نے کہا کہ سائبر کرائمنلز نے ہریش آہوجا کی کمپنی کا لائسنس چرا کر اپنی جعلی کمپنی بنالی اور ان کے لائسنس کا استعمال کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے کا گھپلہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فراڈ کی شکایت پر پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق نئی دہلی، ممبئی، چنئی اور کرناٹک سے ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ فراڈ میں ملوث ملزمان نے ہریش آہوجا کے دستخط کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بنوائے۔

خیال رہے کہ سونم کپور نے 2018 میں ہریش آہوجا کے بیٹے آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ اس سے پہلے دونوں نے کچھ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ ایک فیشن برانڈ چلانے کے علاوہ آنند اپنے والد کی کمپنی میں ڈائریکٹر بھی ہیں جس کے ساتھ 27 کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -