منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

گانا ’اب صرف عمران خان‘ گلوکار فرحان سعید کی آواز میں ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل گانا ’اب صرف عمران خان گلوکار فرحان سعید کی آواز میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

یہ گانا پی ٹی آئی کی انتخابات 2018 کے لیے جاری انتخابی مہم کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں ملک کے حالات کو اجاگر کرتے ہوئے تبدیلی کی نوید سنائی گئی ہے۔

گانا ’اب صرف عمران خان‘ میں مثبت تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کے دن ’بلے‘ پر مہر لگانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، بیروزگاری ختم ہوگی اور بجلی پانی ودیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

گانے میں ملک کی نوجوان نسل کو ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب نہ تو کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ ہی کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہے گا۔

یہ گانا 3 منٹ 48 سیکنڈز پر مشتمل ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا جارہا ہے اب تک متعدد لوگ اس گانے کو دیکھ چکے ہیں اور شیئر بھی کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم کے لیے گائے جانے والے فرحان سعید کے گانے کو خوب سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان تحریک انصاف کا مرکز ہیں، اس گانے کی تیاری پر مجھے فرحان سعید پر فخر ہے جو انصاف کی تحریک کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک تصور ہے اور جس کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے جوابی ٹویٹ میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا اس پر پاکستان آپ کا شکر گزار ہے، خاص طور پر جس طرح آپ نے نوجوانوں کو نئے پاکستان کی امید دی ہے، اس کے لیے آپ کے شکر گزار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں