شانگلا میں بیٹوں نے 90 سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کردی۔
شانگلا میں چار بیٹوں نے 90 سالہ والد مولانا سیف اللہ کی شادی کا اہتمام کیا نایاب واقعے نے مقامی طور پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔
سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا۔
بیٹوں نے باپ کیلئے ایک مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے شادی ایک تولہ حق مہر میں کروادی۔
شادی کی تقریب میں مقامی لوگوں، خاندان کے افراد، پوتے پوتیوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
مقامی باشندوں کے مطابق بیٹے کی جانب سے والد کی دوبارہ شادی کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کا اقدام مثالی تھا، بہت سے لوگوں نے اسے بزرگوں کی دوبارہ شادی کے بارے میں سماجی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جسے اکثر غیر روایتی دیکھا جاتا ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ محبت، احترام اور خاندانی اقدار کا ایک نادر مظاہرہ ہے، ایک اور صارف نے کہا۔ یہ ہمارے بزرگوں کی خوشی کا خیال رکھنے کے بارے میں ایک طاقتور پیغام ہے۔
بیٹوں کی جانب سے والد کی شادی کا واقعہ شہر کا چرچا بن گیا ہے بہت سے لوگ اسے مضبوط خاندانی بندھن کی علامت قرار دیتے ہیں اور یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ بزرگوں کی خوشی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی نوجوان نسل کی۔