بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم ممبئی میں کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے چیمبور میں کنسرٹ کے دوران شیوسینا کے ریاستی اسمبلی کے رکن پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سونو نگم پر حملہ کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنسرٹ کے دوران مقامی رکن اسمبلی کے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈز نے روکا تو انہوں نے ہاتھا پائی شروع کردی۔
#SonuNigam attacked by Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar son and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/ERjIC96Ytv
— Swathi Bellam (@BellamSwathi) February 20, 2023
رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سونو نگم نے مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرانے پہنچ گئے، پولیس نے بھارتی گلوکار کی شکایت کی بنیاد پر سوپنل پرکاش پھاترپیکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
چیمبور پولیس نے شیو سینا کے مقامی ایم ایل اے کے بیٹے کے خلاف بھارتی قانون کے مطابق دفعہ 323 (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانا)، 341 (غلط طریقے سے روکنا) اور 337 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔