بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’سونو نگم پر حملہ، وہ بھی ممبئی میں‘ میکا سنگھ کا حیران کُن ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ساتھی گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے حملے پر حیران کُن ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میکا سنگھ نے سونو نگم پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سن کر بہت دکھ اور حیرانی ہوئی کہ سونو نگم پر حملہ کیا گیا ہے، وہ بھی ممبئی میں۔‘

ٹویٹ میں میکا سنگھ نے تبصرہ کیا کہ ’میں جب بھی انڈیا کے شمالی حصوں میں شو کر رہا ہوتا ہوں تو میرے ساتھ کم سے کم 10 باڈی گارڈز ہوتے ہیں لیکن ممبئی میں میرے ساتھ باڈی گارڈز نہیں ہوتے کیونکہ یہ انڈیا کا سب سے خوب صورت اور پر امن شہر ہے۔‘

ویڈیو: سونو نگم حملے میں زخمی ہو گئے

واضح رہے کہ ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار سونو نگم اور ان کی ٹیم پر مبینہ طور پر سیلفی نہ بنوانے کے بعد سواپنل پھترپیکر کی جانب سے حملہ ہوا تھا۔

سونو نگم کی ٹیم کے اراکین مقامی سیاست دان کے بیٹے کو پہچان نہ سکے اور انہیں گلوکار سے دور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد گلوکار کے ہمراہ لوگوں اور مقامی سیاست دان کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں