ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے فلم دبنگ میں ”منی بدنام“ گانا ان سے چرالیا تھا، کیونکہ اس گانے میں انہیں کام کرنا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم دبنگ 2010 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی تھی، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
فلم میں سلمان خان کے مخالف چھیدی سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر فلم کی پیشکش ٹھکرا دی لیکن بعد میں کردار اور مناظر کے بارے میں کچھ شرائط کے ساتھ کام کرنے کے لئے حامی بھرلی تھی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکار نے یہ بتایا کہ کس طرح سلمان عرف چلبل پانڈے نے ان سے ان کا آئٹم سانگ ”منی بدنام“ چرالیا تھا۔ اس گانے میں ملائکہ اروڑہ نے اداکاری کی تھی۔ تاہم سونو نے کہا کہ سلمان خان نے گانے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت سونو کو ان کی ایکشن فلم ’فتح‘ میں پرفارمنس کیلیے سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کئی سال پہلے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں منفی کردار سے دیکھنے والوں کو متاثر کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
سونو نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر بات چیت کی۔
سب سے پہلے انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بتایا کہ ان کے ساتھ کام کر کے وہ کافی لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سُپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا اس لیے زیادہ دلچسپ تھا کیونکہ ہم نے ایک ساتھ بہت سفر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری چارٹرڈ فلائٹ تھی اور ہم تقریباً پانچ سے چھ افراد تھے اس لیے ہم نے ساتھ سفر کیا اور خوف لطف اندوز ہوئے، ہم نے بہت وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔
لاس اینجلس آگ، آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی تقریب پھر ملتوی
سلمان خان کے بارے میں سونو سود کی رائے تھی کہ وہ اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن اگر وہ کسی کو پسند کرتے ہیں تو وہ انہیں دل سے پیار کرتے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامنے والے شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس کی کتنی فکر کرتے ہیں۔