تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بالی وڈ میں کامیابی کیسے ملتی ہے؟ سونو سود نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے فلم انڈسٹری میں کامیاب حاصل کرنے کے لیے جن مراحل سے گزرنا ہوتا ہے، ان کا ذکر کیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار و سماجی کارکن سونو سود نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آگاہی کئی مرتبہ رد کیے جانے اور لمبے انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہے۔

سونو سود نے کہا کہ بالی وڈ میں کامیابی کے لیے پانی میں سانس کو کئی دیر تک روکنا پڑتا ہے، جب آپ اداکار بننے کے لیے ممبئی آتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ناکام ہونے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ بالی وڈ میں انتظار کی کوئی حد نہیں اور یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور تحمل مزاجی سے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔

سونو سود نے کہا کہ مجھے کئی بار مسترد کیا گیا لیکن میں نے اپنی باری کا انتظار کیا اور خود کو ثابت قدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کامیابی کا انحصار اس پر ہے کہ آپ پانی کے اندر کتنی دیر تک سانس روک سکتے ہیں، میں نے کئی سالوں اپنا سانس روکے رکھا۔

سونو سود نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اوپر آؤں اور کہوں کہ میں زندہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -