منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹارز سونو سود اور اروشی روٹیلا پُراعتماد ہیں کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فاتح بھارت ہی ہوگا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم مدمقابل ہے جس میں بالی وڈ شخصیات قومی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے اپنے بیان میں کہا کہ میں انڈیا کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ جب اتنی شاندار ٹیم میدان میں ہو تو جیت یقینی ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: اروشی روٹیلا وکٹ کیپر بن گئیں، ویڈیو وائرل

سونو سود نے کہا کہ 140 عوام جیت کیلیے دعائیں کر رہے ہیں اور دل سے مانگی ہوئی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم سب سے بہترین ہے۔

ادھر کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والی اداکارہ اروشی روٹیلا نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ میں بہت پُرجوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ بھارت ہی فاتح ہوگا۔

علاوہ ازیں، اداکار ارون گوول نے میچ کیلیے اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سیریز میں دیگر ٹیموں کو شکست دے کر بھارت نے لگاتار 10 میچ جیتے۔

ارون گوول نے کہا کہ مجھے امید اور خواہش ہے کہ فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت حاصل کریں۔

گزشتہ روز سلمان خان نے فلم کی تشہیر کیلیے منعقدہ ایک تقریب میں اظہارِ خیال کیا تھا کہ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کا ہر میچ جیتا ہے اور اس دوران ہم ’ٹائیگر 3‘ لے آئے۔

سلمان خان کا کہنا تھاکہ ہماری فلم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، اب انڈیا ورلڈ کپ جیتے گا اور آپ سب سینما گھروں کا رُخ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں