بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

چاہتی ہوں جس سے شادی ہو وہ سچا اور عزت دینے والا شخص ہو، سونیا حسین

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں جس سے شادی ہو سچا اور عزت دینے والا شخص ہو۔

اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ والدہ طعنے دیتی ہیں کہ شادی کے لیے میرے مطالبات بڑھ گئے ہیں جبکہ میرے کوئی مطالبات نہیں بس چاہتی ہوں کہ جس سے شادی ہو وہ مخلص، سچا اور عزت دینے والا شخص ہو۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شادی سے متعلق سوچ بھی تبدیل ہوئی ہے اب رومانوی اور خیالی باتیں نہیں سوچتی بلکہ حقیقت پسند ہوچکی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کسی شخص کو تنہا رہنے میں سکون مل رہا ہے تو وہ کسی کے کہنے پر یا دباؤ میں آکر شادی نہ کرے۔

یہ پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

سونیا حسین نے کہا کہ کبھی نہ کبھی شادی کروں گی لیکن تب تک نہیں جب تک درست اور اچھا شخص نہیں مل جاتا۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

Statcounter