جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے، جس میں تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کردیے ، جس میں امام بارگاہوں اورمجالس کیلئےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہہ پرمشتمل سیکیورٹی کوریقینی بنایاجائے اور مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیاجائے۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ منتظمین مجالس سےقبل فزیکل سیکیورٹی چیک کویقینی بنائیں گے اور مجالس میں آنے والے ہر شہری کومیٹل ڈیٹیکٹرسےلازمی چیک کیاجائے جبکہ داخل ہونےوالےہرشخص کی سی سی ٹی وی سےفوٹیج بنائی جائے۔

لاؤڈاسپیکرکاصرف مجلس کی حدودتک استعمال،وقت کی پابندی لازمی ہوگی، نیاز،لنگراورسبیل کی تقسیم سےقبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے۔

کارپارکنگ مجالس سےکم ازکم200میٹرکےفاصلےپربنائی جائے، مقامی امن کمیٹیاں بھی پرامن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں