اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرتے ہوئے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرکے ڈی سیز کو 24 گھنٹےمیں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے ، جس میں کہا ہے کہ منظور شدہ روٹس پر جلوس کی اجازت،ہیڈسے ٹیل تک سکیورٹی کوور دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہر جلوس کےروٹ کوسکیورٹی ادارے، انتظامیہ ،امن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے اور جلوس کے راستوں میں لائیو کوریج کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شرکا صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں اور جلوس کےراستوں پر ضرورت کے مطابق جیمرز نصب کیے جائیں گے۔

ایس او پیز میں کہا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی سویلین کوکوئی ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اور وقت کی پابندی لازم اور جلوس کا اختتام مغرب سے پہلے کیا جائے گا۔

ایس اوپیز کے مطابق جلوس کےراستوں پرکوئی چھت پرنہ آئے ،مالک مکانوں سے کرایہ داروں کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔

صوبے بھر میں حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں