کراچی : سندھ بھر میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 21ڈرائیورز پرمقدمے درج کرلئے گئے اور 91مسافر گاڑیوں پر77ہزار300روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ کراچی میں 50پچاس چالان اور 80 ڈرائیورز گرفتار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سےایس او پیز کے خلاف ورزی پرانٹراسٹی ٹرانسپورٹرزکےخلاف کارروائیاں کی گئیں، اس دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور پابندی کی باوجود مسافر کوچز چلانے پراکیس ڈرائیورز پر مقدمے درج کرلئے گئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے مطابق ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنےپربتیس مسافروین، بس، کوچ اورٹیکسیاں تھانوں میں بندکردی گئیں جبکہ صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار300 روپے جرمانہ کیا گیا۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کارروائیاں کراچی، حیدرآباد،شکارپور،بدین، سکھر، لاڑکانہ،خیرپوراور دیگر شہروں میں کی گئیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پر اسی کے قریب ڈرائیورزگرفتاراورپچاس کے قریب گاڑیاں چالان کی گئیں، ڈرائیور اور مسافر سفرکے دوران ماسک لازمی پہنیں، ماسک نہ پہننے پر ایکشن ہوگا۔
یاد رہےوزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پبلک ٹرانسپورٹرزکاایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے علاقوں میں ایس اوپیزپرعمل کرائیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا تھا جس ضلع میں ایس او پی پرٹرانسپورٹرزعمل نہیں کررہے ایکشن ہوگا، جب تک سب ملکر کام نہیں کریں گے، تب تک ایس او پی پرعمل مشکل ہوگا۔