تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گلے کے درد کا علاج آپ کے گھر کے کچن میں موجود

گلے کے درد سے کوئی بھی شخص متاثر ہوسکتا ہے لیکن اس کا آسان اور سستا موثر علاج سب کے گھروں کے باورچی خانے میں موجود ہے۔

مون سون کا سیزن اپنے اختتام پر ہے یہ موسم جہاں بارشیں لاتا ہے وہیں اس سے جڑی کچھ بیماریاں بھی ہوتی ہے جس میں ایک عام بیماری گلے کی سوزش یا گلے کا درد ہے جس کے علاج کیلیے لوگ ڈاکٹروں کے پاس جاتے اور مہنگی دوائیں استعمال کرتے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عام طور پر ڈاکٹر گلے کی تکلیف رفع کرنے کیلیے ادویات کے ساتھ گلے کو نرم رکھنے کے لیے پانی اور صحت بخش مشروبات زیادہ پینے، گلے کے درد کا سبب بننے والی فضائی آلودگی یا دیگر ایسی چیزوں سے بچنے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک اور آرام کا مشورہ دیتے ہیں۔

لیکن ہم یہاں آپ کو اس بیماری کا ایسا آسان اور سستا دیسی طریقہ علاج بتا رہے جو کہ ہر گھر کے باورچی خانے میں دستیاب ہوتا ہے اور وہ ہے ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا معروف مصالحہ ہلدی۔

حکیمی طریق علاج کی ماہر ڈاکٹر ڈکسا بھوسر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ہلدی اپنی شفا بخش خصوصیات کی وجہ سے ہر گھر کے باورچی خانے اور حکیمی دواخانوں میں زیادہ استعمال ہونے والے مصالحہ ہے۔ ہم اسے آیورویدک میں ’ہریدرا‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ ذائقے میں کڑوی اور تلخ جب کہ تاثیر گرم ہے۔ اپنی اسی گرم تاثیر کی وجہ سے ہلدی خشکی کو کم کرتی ہے جبکہ اس کی تلخی کسی حد تک جسم میں چکناہٹ کو کم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہلدی کو کھانے میں اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ نزلہ، کھانسی، گلے کی سوزش، زخم بھرنے، ذیابیطس، جسم کے درد، قوت مدافعت میں اضافے اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

دیسی معالج ڈکسا بھوسر نے گلے کی سوزش کیلیے ہلدی سے علاج کے تین آسان طریقے بتائے ہیں۔
ہلدی کے پانی سے غرارے کرکے گلے کی اس تکلیف سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اس کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ہلدی ڈال کر 3 سے 5 منٹ تک ابالیں اور اس پانی سے دن میں 3 بار غرارے کریں۔

گلے کی تکلیف سے نجات پانے کا دوسرا ذائقہ دار طریقہ علاج یہ ہے کہ ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ کالی مرچ (اگر تازہ لے لیں تو بہتر ہے) اور ایک چمچ شہد مکس کرکے اس مرکب کو دن میں دو سے تین مرتبہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا بعد استعمال کریں۔

تیسرا طریقہ ہے کہ سونے سے پہلے دودھ میں ہلدی ملا کر پی لیں اس سے گلے کو سکون دیتا ہے تاہم اس کے لیے گائے کا دودھ بہترین انتخاب ہے۔

Comments

- Advertisement -