جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گنگولی اسپتال سے گھر منتقل، ڈاکٹرز نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کلکتہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان گنگولی کو ڈاکٹرز نے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گنگولی کو گزشتہ ہفتے دل میں تکلیف کے بعد وڈلینڈس اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

ڈاکٹرز نے اس حوالے سے کچھ ٹیسٹ بھی کروائے، جن کی رپورٹس آنے کے بعد اینجوپلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا۔اینجوپلاسٹی کے بعد گنگولی بخار میں مبتلا بھی ہوئے، جس پر ڈاکٹرز نے اُن کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا البتہ اُس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

- Advertisement -

اب اطلاع سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹرز نے 48 سالہ گنگولی کی صحت کو بہتر اور اچھا قرار دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: ہارٹ اٹیک کے بعد اینجوپلاسٹی اور بخار، کیا گنگولی کو کرونا ہوگیا؟

اسپتال سے گھر روانگی کے وقت صحافیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع تھی جن سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ’میں چند دن آرام کے بعد جلد واپس آؤں گا‘۔

انہوں نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنی جان بچانے کے لیے ہی اسپتال آتے ہیں، مجھ پر بیتی تو اب یہ بات سچ لگ رہی ہے، ڈاکٹرز نے بہت اچھی دیکھ بھال کی اور بھرپور خیال رکھا‘۔

وڈلینڈس اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) روپالی باسو نے کہا کہ گنگولی کو بدھ کے روز ہی اسپتال سے چھٹی ملنی تھی لیکن انہوں نے مزید ایک دن رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں