بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ کے بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے انکشاف کیا کہ کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑیں لیکن پھر بھی وہ ٹی 20 کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

گنگولی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی درخواست کی پرواہ نہیں کی ان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانا مجبوری تھا۔

- Advertisement -

سارو گنگولی نے کہا کہ بھارت دو وائٹ بال کے کپتان نہیں رکھ سکتا تھا، روہت شرما کو اسی لیے ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ کی کپتانی بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے روہت شرما کو ٹی 20 کے بعد ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ون ڈے میں کپتانی نہیں چھوڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں