بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ساروو گنگولی کا ویرات کوہلی کو عزت دینے کے لیے حیرت انگیز اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ساروو گنگولی نے رائل چینلجرز بنگلورو کے بیٹر ویرات کوہلی کو عزت دینے کے لیے حیرت انگیز اقدام کیا۔

کوہلی اور گنگولی کے درمیان جھگڑا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کے اور گنگولی کی زیرقیادت بی سی سی آئی انتظامیہ کے درمیان لفظوں کی جنگ چھیڑ گئی تھی۔

تاہم دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لوگوں کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب کوہلی اور گنگولی نے میچ کے اختتام کے بعد نہ صرف ہاتھ ملایا ویرات سے ہاتھ ملانے سے قبل ساروو نے انھیں عزت دینے کے لیے اپنی کیپ بھی سر سے اتار دی۔

- Advertisement -

بعدازاں بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ نے کوہلی سے ہاتھ ملا کر فوراً دوبارہ کیپ پہن لی اور سر پر کیپ پہن کر رائل چیلنجر بنگلورو کے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔

بھارتی اسٹار بیٹر نے بھی گنگولی کی جانب سے عزت دیے جانے کے رویے کا احترم سے جواب دیا اور ایک مسکراہٹ کے ساتھ ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں جب میچ کے دوران گنگولی ان کے پاس سے گزرے تھے تو کوہلی نے دہلی کیپٹلز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ، گنگولی کو گھورتے ہوئے دیکھا تھا۔

بعدازاں سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے میچ ختم ہونے کے بعد بنگلورو کے بلے باز کے ساتھ مصافحے سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی قطار چھوڑ دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں