اشتہار

’پرویز الٰہی اب چوہدری شجاعت اور زرداری سے رابطے میں ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان پر سیاست میں ہلچل برقرار ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں نے صوبے کی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ پنجاب میں جاری بحران کیا رُخ اختیار کرتا ہے؟ کل تک صورتِ حال واضح ہو جائے گی۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اب چوہدری شجاعت حسین اور آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں، پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتائج بھی ہمارے حق میں ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں