بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے، ٹیم میں ایڈن مارکرم، رائن ریکلٹن، کرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، ٹونی دے زورزی شامل ہیں۔

ویان ملڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں