بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر آنرک نورکیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کو دھچکا لگا ہے ان کے اہم فاسٹ بولر نورکیا کمر کی تکلیف کی وجہ سے میگا ایونٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

31 سالہ فاسٹ بولر کو ابتدائی طور پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، پیر کی سہ پہر کو اسکین کروایا گیا جس کے بعد ان کی انجری کی حد کا پتہ چلا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے انرک نورکیا کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جنوبی افریقا 21 فروری کو کراچی میں افغانستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

انرک نورکیا کو حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر نے انڈین پریمیئر لیگ 2025 کی نیلامی میں خریدا تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا وہ لیگ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

چند روز قبل جنوبی افریقا نے فاسٹ بولرز نورکیا اور لونگی نگیڈی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا تھا، چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔

اس سے قبل نورکیا کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں 2 اہم فاسٹ بولرز اینرک نوکیا اور لونگی نگیڈی کی واپسی ہوئی تھی۔

 گزشتہ دنوں چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کپتان  ٹمبا باووما، وین ڈر ڈوسن ، ٹونی ڈی زورزی ، ایڈین مارکرم،ہینرک کلاسن ، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو یانسن،کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج ، لونگی نگیڈی،تبریز شمسی ، ٹرسٹن اسٹبس ، ریان ریکلٹن اور اینرک نوکیا شامل ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ، نیوزی لینڈ ، بنگلا دیش، افغانستان، آسٹریلیا بھی اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں