لاہور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
South Africa held their nerve throughout the innings, chasing down Pakistan's total with 22 balls to spare #PAKvSA
The T20I series level now at 1-1, with the decider tomorrow
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 13, 2021
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور وین بجوین نے 42، 42 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان ہینرک کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مہمان ٹیم نے ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، اوپنر ملان 4 اور اسمٹس 7 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔
& !
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/3wU6zwamji
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
What a start!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jaGCXC2Dyo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، محمد رضوان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گری جب بابر اعظم 5 رنز بنا کر پریٹوریس کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوئے، حیدر علی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔
#DidYouKnow Mohammad Rizwan is the first 🇵🇰wicketkeeper-batsman to score 50+ score in three consecutive T20I matches.
89 🆚 🇳🇿
104* 🆚 🇿🇦
51 🆚 🇿🇦Watch #PAKvSA Live: https://t.co/dtfdkESNTz#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/BBrLi2AYzZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
حسین طلعت 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 20 رنز بنا کر پریٹوریس کی گیند پر ملر کو کیچ دے بیٹھے، خوشدل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوگئے۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
That’s a biggie! 🙌
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/dtfdkESNTz#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Cbc4it4px9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تبریز شمسی اور فلک وایو ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
🎯 Five-wicket haul for Dwaine Pretorius!
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/JDojbzmfIr#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/08ZUb06QRr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021
اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جنوبی افریقی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمیہں پچ بہتر لگ رہی ہے اچھا کھیل پیش کریں گے، کھلاڑی اپنا پلان بنا کر کھیلتے ہیں، کارکردگی اہمیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کلاسن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستانی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں میچ جیت کر سیریز برابر کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین رنز سے شکست دی تھی۔
اسکواڈ
Team line-up for #PAKvSA second T20I.
🏟️Gaddafi Stadium Lahore
⌚ 6:00 pm (PKT)
📺@PTVSp0rts
💻📱https://t.co/JDojbzmfIr
🐦@TheRealPCB_Live | 🌐 https://t.co/s4bygOtVWK#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/YkOVRbw5PR— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2021