آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 323 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا، مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔
پیٹر ملڈر 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیقز خام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے تھے، کپتان محمد ہریرہ نے 112 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق نے 94 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جینسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔