جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل میزبان جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کے بیٹسمین روسی وان ڈرڈسن ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے، ڈسن تیسرے ون ڈے سے قبل سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھی ان فٹ ہوگئے۔

کپتان ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی 12 اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پوری سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔
مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل وان ڈر ڈسن کا انجرڈ ہونا مشکلات میں اضافہ کرگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں