تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اسکواڈ کے 2 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہوگیا۔

خصوصی ماحول میں موجود ہوٹل اسٹاف کے دو ممبران کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے، سیریز کے بقیہ میچز کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3-0 سے کلیب سوئپ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کے امکانات کم ہی نظر آرہے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے دو ارکان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے، ان کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا تھا اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -