بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی کورونا ویکسین بے کار ، جنوبی افریقہ کا لینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو غیر معیاری اور ناکارہ قرار دے کر اے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی کورونا ویکسین بے کار قرار دے کر جنوبی افریقہ نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کورونا ویکسین ناکارہ ہے، مذکورہ ویکسین نہ صرف ناقص ہے بلکہ ان کی میعاد بھی مختصر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔

مزید پڑھیں : بھارتی ویکسین ناقص نکلی، لگوانے والے وزیر کرونا کا شکار

؎غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد دن بہ دن لاکھوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے غیر معیاری ہونے کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کرونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

انیل وج نے آزمائشی ویکسین گزشتہ ماہ ہی لگوائی تھی تاہم بھارتی ساختہ ویکسین انتہائی ناقص نکلی اور ویکسین لگوانے والے انیل وج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں