پاکستان کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
یہ پڑھیں: ہنرک کلاسن کی حرکت پر آئی سی سی نے ایکشن لے لیا
کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تاہم جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اوٹنیل بارٹمین انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں، اُن کی جگہ کاربن بوش کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
31 سالہ اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقی ٹیم میں فاسٹ بولر ہیں، انہوں نے 4 میچز میں 6 وکٹ اپنے نام کی ہیں، پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔