پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے جنوبی افریقا کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے کا میچ 26 دسمبر سے سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ ٹیم کی اوپننگ کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹونی ڈی زورزی اور ایڈن مارکرم ٹاپ پر برقرار رہیں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کی شاندار کارکردگی تھی اور وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ سامنے آنا چاہتے ہیں۔
سری لنکا سیریز سے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ بدستور برقرار ہے جس میں قابل اعتماد ٹاپ سات شامل ہیں۔
کاگیسو ربادا اور مارکو جانسن ٹیم کے دو فرنٹ لائن پیسر ہوں گے جبکہ ڈین پیٹرسن تیسرے فاسٹ بولر ہوں گے۔ کیشو مہاراج کی غیرموجودگی میں کوربن بوش کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:
ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، ٹیمبا باووما (سی)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (ڈبلیو کے)، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش