ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقا کا تمام ممالک سے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا نے تمام ممالک سے اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو فنڈنگ اور سہولت فراہم کرنے کو روکیں جب کہ عالمی عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات نسل کشی ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو نسل کشی کے ارتکاب سے روکنے کے لیے تمام اقدامات کرے اور غزہ میں فلسطینیوں کی انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

- Advertisement -

یہ عبوری حکم جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے میں جیوری نے سنایا تھا۔

فیصلے کے بعد جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ تمام ریاستوں کو اسرائیل کی فوج کی مالی امداد بند کرنی چاہیے۔

جنوبی افریقہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی حالت زار کا موازنہ نسل پرستی کے تحت سیاہ فام جنوبی افریقیوں سے کرتا رہا ہے جب کہ اسرائیل نے نسل کشی کے الزامات کی تردید کی ہے اور نسل پرستی کے دور سے موازنہ کو مسترد کیا ہے۔

وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر سے ملاقات کی تھی تاکہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال کے بارے میں دوسرے ممالک کے ساتھ نومبر میں کیے گئے مشترکہ ریفرل جنوبی افریقہ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں