اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل؟ اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے کوئنٹن ڈی کاک کی واپسی ہوئی ہے۔

یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ٹیم کی قیادت ایڈم مارکرم کریں گے۔ ٹیم میں سینیئر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اور اینرک نورٹجے کی واپسی ہوئی ہے۔

اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جب کہ ڈی کاک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

- Advertisement -

پروٹیز کا اعلان کردہ اسکواڈ انتہائی متوازن اسکواڈ قرار دیا جا رہا ہے جس میں مضبوط بیٹنگ لائن کے ساتھ حریف ٹیم کو پریشان کرنے کے لیے بولنگ لائن اپ بھی تگڑی شامل کی گئی ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ایڈم مارکرم (کپتان)، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج،  ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن۔

ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان ہو گیا 

جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ بورڈز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام دینے کیلیے یکم مئی کی تاریخ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں