سینچورین: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کوپانچویں ون ڈے میں شکست دے کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 88رنز سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز0-5سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقہ نے لگاتار 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور یہ چوتھا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 11 سے زیادہ مرتبہ لگاتار میچز میں کامیابی حاصل کی ہو۔
اس سے قبل آسٹریلیا ن 2003 میں 21 میچز میں لگاتار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے 12 میچز مسلسل جیت کر اہم کارنامہ انجام دیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم اب ون ڈے میں سب سے زیادہ 24 بار 350 رنز سے زیادہ اسکور کر چکی ہے جبکہ اس سے قبل بھارت 23 بار اس ہندسے کو پار کر چکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے 18 بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
یاد رہےکہ جنوبی افریقہ کی نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 384رنزاسکور کیے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 296رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں 0-5کی فیصلہ کن برتری کے بعد جنوبی افریقہ نے ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کر لیا ہے اور اب وہ سر فہرست ہے۔