جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

راولپنڈی ٹیسٹ، ٹریفک کا متبادل پلان ترتیب دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار فرور سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف ڈبل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے جے آئی پی روڈ پر موڑا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس کے 303 اہلکار ٹریفک کی روانی قائم رکھنے کے لیے فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے اس دورانیے میں کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس حکام نے اس دوران شہریوں سے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں