ڈربن: جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 32 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ویمنز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقی کھلاڑی ولوارٹ 58 اور لیزلے لی 49 رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ کیپر ٹریشا چیٹی 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
South Africa women beat Pakistan women by 32 runs
More: https://t.co/uWUtHN4wlt#BackOurGirls | #SAWvPAKW | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/uthZqXlqtq
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 26, 2021
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 48 اوورز میں صرف 169 رنز ہی بناسکی، کپتان جویریا خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے کلین سویپ کیا، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔