اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کے بلے باز انجری کا شکار، بورڈ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقی ٹیم کے لئے برُی خبر ہے کہ اسپنر تبریز شمسی کے بعد ایک اور کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اوپنر این ایلگر پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئےانجری کا شکار ہوئے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی، تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنی اننگز جاری رکھی، بعد ازاں یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے ان کا شاندار کیچ تھام کر کراچی ٹیسٹ میں ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین آفریدی کی گیند لگنےکے بعد ڈین ایلگر کے ایکسرے کیے گئے، ایکسرے کی رپورٹ آنے کےبعد انجری کی نوعیت معلوم ہوسکےگی۔

جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عالمی وبا کرونا کے باعث دورہ پاکستان کے موقع پر بائیو سیکیورببل کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی ان فٹ ہوگئے تھے، کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تبریز شمسی کمر کی تکلیف کراچی ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے، ان کی عدم موجودگی میں جارج لنڈے کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں