جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

‘جنوبی افریقی کپتان ریٹائرمنٹ لے لیں، وہ آج بالکل پاکستانی کپتان لگے’

اشتہار

حیرت انگیز

سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی شکست پر باسط علی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی کپتان کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے، وہ آج بالکل پاکستانی کپتان لگے۔

اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ماہرانہ تجزیہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے ثابت کردیا وہ چوکر ہیں، جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس کے وقت دوموونٹ کیے جس پر ہنسی آئی، نیوزی لینڈ جس طرح میچ جیتا ہے اس نے بتادیا وہ بیسٹ ٹیم ہے۔

باسط علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بتادیا وہ بھارت کا سامنا کرسکتی ہے، ملر نے 100 رنز بنائے، سنچری بنانے کا کیا فائدہ جو ٹیم کے کام نہ آئے۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو بھرپور ٹکر دے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فائنل کی تیاری کی تو ان کی سوچ کا پتہ چل گیا۔

باسط علی نے کہا کہ جیسن گلیسپی پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں، بنگلادیش سے وائٹ واش کرایا آپ کو پچ بنانا نہیں آتی تھی، آپ خود بنگلادیش کی ٹیم سے ہارے، بنگلادیش کے بعد اگلا ٹیسٹ انگلینڈ سے ہوا اس میں بھی ہارے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر گیری کرسٹن کا نام لے رہے ہیں انھوں نے امریکا سے ہروایا، امریکا پہلی بار کرکٹ میں آیا اس نے پاکستان کو ہرادیا۔

انھوں نے کہا کہ جیسن گلیسپی اپنے گریبان میں جھانک نہیں رہے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں، سب سے بڑے جوکر تو جیسن ہیں انھیں پچ بنانا نہیں آتی ٹیم بنانا نہیں آتی۔

اس شو میں موجود کامران اکمل نے کہا کہ پی سی بی مبارکباد کی مستحق ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی کو کامیاب بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں