جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی کرکٹر اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹر بوان فورٹین اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ جنوبی افریقی اسپنر بوان فورٹین اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن مسلمان ہوگئے، ان کا نیا مسلم نام عماد ہے۔

دو ہزار انیس میں پروٹیاز کے لیے ڈیبیو کرنے والے فورٹین اسلام قبول کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی کرکٹر ہیں، 2011 میں وین پارنیل بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

اسلام قبول کرنے پر فورٹین کو ساتھی کھلاڑی تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ نے مبارک بادی۔

سوشل میڈیا صارفین بھی رمضان کے مبارک ماہ میں مسلمان ہونے پر فورٹین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

26 سالہ کرکٹر بوان فورٹین نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔

خیال رہے کہ بوان فورٹین جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل میڈیم فاسٹ بولر پارنیل بھی 2011 میں اسلام قبول کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں