جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

خاتون کو والد کی آخری رسومات کے دوران شادی کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ میں ایک شخص نے خاتون کو والد کی آخری رسومات کے دوران ہی شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی شہری نے اپنی غمزدہ دوست کا ہاتھ اس کے والد کی آخری رسومات کے موقع پر ہی مانگ کر سب کو حیران کردیا۔

واقعے کی ویڈیو وہاں موجود ایک اور شخص نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد صارفین کے درمیان بحث کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جنوبی افریقی صوبے لمپوپو میں آخری رسومات کے موقع پر ٹک ٹاک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص اپنے گھٹنوں کے بل غمزدہ خاتون کے سامنے بیٹھا ہوا ہےاور ایک موقع پر وہ انگوٹھی نکال کر اسے شادی کی پیشکش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون والد کی آخری رسومات میں آئے دوست کی جانب سے شادی کی پیشکش سے حیران ہوگئی تاہم انہوں نے انگوٹھی پہن کر ان کی پیشکش کو قبول کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں