اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

خاتون کے ہاں‌ بیک وقت 10 بچوں‌ کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی رہائشی 37 سالہ سیتھول نامی خاتون نے پیر کے روز بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے ڈاکٹرز سے گفتگو کے دوران امید ظاہر کی تھی کہ اُن کے ہاں بیک وقت زیادہ سے زیادہ  6 بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے، ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

سیتھول نامی خاتون نے حمل کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آسان نہیں تھا، ڈاکٹرز نے اسے بڑا خطرہ قرار دیا ہوا تھا کیونکہ تمام بچوں اور مجھے اپنا بھرپور خیال رکھنا تھا‘۔

رپورٹ کے مطابق اگر خاتون کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو وہ عالمی ریکارڈ کی حق دار ٹھہریں گی کیونکہ اب تک سب سے زیادہ بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس سے قبل مراکش کے علاقے مالی سے تعلق رکھنے والی حلیمہ نامی خاتون کے ہاں مئی کے مہینے میں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

حیران کن طور پر دونوں خواتین نے جب بچوں کو جنم دیا تو اُن کی عمریں 37 سال ہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں