بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراٹے چیمپیئن شپ، بھارت نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آنے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی سفارت خانے کا پاکستان کے ساتھ متعصبانہ رویہ تا حال برقرارہے، ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کے لیے مکمل پاکستانی دستہ روانہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ 22 ستمبر سے دہلی میں شروع ہورہی ہے، پاکستان کی جانب سے 14  کھلاڑیوں کا دستہ تیا رکیا گیا ہے، لیکن بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا متعصبانہ رویہ برقرار رکھا ہوا ہے.

یہ شکست کا خوف ہے یا پاکستانی کراٹے ٹیم کو کمزور کرنے کی سازش کہ بھارتی سفارت خانے نے سات میں سے چار مردوں اور سات خواتین کراٹے کاز میں سے صرف تین کو ویزا جاری کیے یعنی 14 کھلاڑیوں میں سے صرف 7 کو بھارتی ویزے جاری کیے گئے۔

کاتا ٹیم میں سے صرف ایک کو ویزا جاری کیا گیا جبکہ کوچنگ اسٹاف میں صرف ایک اہلکار کو ویزا مل سکا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ایڈیشن میں بھی بھارتی سفارت خانے نے ویزے جاری نہیں کیے تھے۔ پاکستان کراٹے ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر دوپہر کو دہلی کے لیے روانہ ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان مینز اور ویمنز چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں