جنوبی کوریا کے جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی لی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی اور کہا کہ طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔
جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، اور اس طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد بھی نہیں ملے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں عملے کے 6 اراکان سمیت 181 مسافر سوار تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب رونما ہوا، زمین سے رگٹرتا طیارے رن وے سے اتر کر باڑ سے جا ٹکرایا اور دھماکے سے تباہ ہو گیا، طیارے میں لگی آگ کو بجھا کر 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔