جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

جنوبی کوریا اور مصر نے ہمارا ویژن اپنایا اور ترقی کی، وفاقی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور مصر نے ہمارا ویژن اپنایا اور ترقی کی، ہم نے مواقع ضائع کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جامعہ این ای ڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوریا اور یواےای کو ایئرلائن بناکر دی، آج وہ ہمارے رول ماڈل ہیں جن کو ہم نے سکھایا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوریا کے وزیراعظم نے کہا ہمارے عوام اس مدد کو نہیں بھلا سکتے جو پاکستان نے کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی کہانی میں کئی مواقع ضائع ہوئے، ہم نے کئی بار اڑان بھری مگر بدقسمتی سے اسے پورا نہ کر پائے، یہ ڈیٹا سینٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر ہے۔

اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہئیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی عہد آئے لیکن اس میں جنگیں لڑیں اور سیاسی میوزیکل چیئر کھیلتے رہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے پاس مزید موقع ہیں کہ ہم تجربے کرتے رہیں، اڑان پاکستان پروگرام ملک کی ترقی کا باعث بنے گا، ہم نے اڑان بھی بھری، ہماری اپنی غلطیوں سے ہم نے ہر اڑان کو کریش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں